3 ستمبر، 2014، 6:14 PM

جواد ظریف

ایران جمہوریت اور اسلامیت کا بہترین نمونہ/علاقائی امن میں اہم کردار

ایران جمہوریت اور اسلامیت کا بہترین نمونہ/علاقائی امن میں اہم کردار

مہر نیوز/3 ستمبر/ 2014 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف نے لوکزمبرگ کے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں علاقائي امن و سلامتی میں ایران کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے امن و ثبات میں ایران کا اہم کردار ہے اور ایران دنیا میں جمہوریت اور اسلامیت کا بہترین نمونہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ جواد ظریف نے لوکزمبرگ کے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ اسپیکر کے ساتھ ملاقات میں علاقائي امن و سلامتی میں ایران کے اہم نقش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ کے امن و ثبات میں ایران کا اہم کردار ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے لوکزمبرگ اور ایران کے تاریخی روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران علاقہ کا ایک باثبات ملک ہے جہاں انقلاب اسلامی کی کامیابی میں متعدد انتخابات منعقد ہوچکے ہیں اور جو دنیا میں جمہوریت اور اسلامیت کا بہترین نمونہ ہے۔

اس ملاقات میں لوکزمبرگ کے وزیر اعظم اور پارلیمنٹ اسپیکر نے ایران کو خطے کا ایک اہم ملک قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران کا ایٹمی موضوع اب جامع حل کے قریب پہنچ گیا ہے جس کے بعد باہمی تعاون کے فروغ میں مزيد مواقع فراہم ہوں گے۔

News ID 1840196

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha